بھارت نے مقبوضہ کشمیر سے ١٥ہزار فوجیوں کو واپس بلا لیا

سرینگر۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر سے فوج کی تعداد میں مرحلہ وار کمی شروع کردی ہے اور پندرہ ہزار سے زائد فوجیوں کو واپس بلا لیا گیا ہے۔ ایک بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ریاست جموں وکشمیر سے بھارتی فوج کے 3بریگیڈ کشمیر چھوڑ کر سکم چلے گئے ہیں اور یہ انخلاء راجوری سے شروع ہواہے۔ رپورٹ کے مطابق کشمیر سے چلے جانے والے 3بریگیڈ ضلع راجوری میں تعینات 27آرمی موٹین ڈویژن سے تعلق رکھتے تھے اور ہر بریگیڈ 4000ہزار سے لیکر 5000تک آرمی جوانوں پر مشتمل ہوتا ہے۔آرمی کے 3بریگیڈز کی کشمیر سے انخلاء پر حکومت یا آرمی کی طرف سے کوئی تشہیر نہیں کی گئی۔ٹیرتھ گاؤ ں راجوری جہاں آرمی کے یہ 3بریگیڈ تعینات تھے کے نمبر دار بودھ راج نے بتایا کہ پچھلے 3مہینوں کے دوران آرمی کے تینوں بریگیڈ یہ علاقہ چھوڑ کر چلئے گئے جن کی تعداد 15000ہزار سے زائد تھی