جنرل پرویز مشرف نے دورہ بنگلہ دیش کے دوران الفا لیڈر سے ملاقات کی تھی۔ ۔ ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کا دعویٰ

ڈھاکہ۔ بنگلہ دیش کے ایک سینئر وزیر نے الزام عائد  کیا ہے کہ سابق صدر پاکستان پرویز مشرف  نے ڈھاکہ کے دورہ کے دوران  جبکہ بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے قائد و سابق وزیر اعظم خالدہ  ضیا برسر اقتدار تھیں جیل  میں قید الفا لیڈر انوپ چیتیا سے خفیہ ملاقات کی تھی۔ بھارتی اخبار نے دعویٰ کیا  ہے کہ وزیر اشرف الاسلام نے کہا کہ پرویز مشرف ڈھاکہ آئے تھے جب الفا لیڈر ڈھاکہ سنٹرل جیل میں قید تھے جہاں سے انہیں شیرٹن ہوٹل  لایا گیا تھا اور صدر سے ملاقات کرائی گئی تھی۔ اشرف الاسلام نے جو  حکمراں عوامی لیگ کے جنرل سیکرٹری بھی ہیں  بھارت،بنگلہ دیش تعلقات پر ایک مباحثہ  کے دوران کہا’’انہوں نے (چیتیا) پرویز مشرف سے کوئی ڈیڑھ گھنٹہ تک ملاقات کی تھی‘‘۔ چیتیا کو 1996-2001 کے دوران جبکہ  عوامی لیگ  کی حکومت بر سر اقتدار  تھی ڈھاکہ سے گرفتار کر لیا گیا تھا اور وہ ابھی بھی سیکورٹی  حراست میں ہیں حالانکہ سرحد پار سے غیر  مجاز داخلہ کے سلسلہ میں ان کی سزائے قید گزر چکی ہے