لینڈ سکینڈل میں ملوث 4 بھارتی جرنیلوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

جنرل دیپک کپور نے دار جلنگ لینڈ سکینڈل سامنے آنے پر چاروں جرنیلوں کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم دے دیا
نئی دہلی ۔ بھارتی فوج نے لینڈ سکینڈل میں ملوث 4 جرنیلوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فوجی سربراہ جنرل دیپک کپور نے دار جلنگ لینڈ سکینڈل سامنے آنے پر 4 جرنیلوں کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا ہے ۔ ان جرنیلوں میںملٹری سیکرٹری لیفٹیننٹ جنرل آؤ دیش پرکاش بھی شامل ہیں ۔ شوکاز نوٹس کے بعد جواب کے لئے 30 دن دیئے جائیں گے جس کے بعد مزید کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا ۔ ان جرنیلوں پر دار جلنگ میں 70 ایکڑ زمین قانونی تقاضے پورے کئے بغیر ایک پرائیویٹ کمپنی کو فروخت کرنے کا الزام ہے ۔