بھارتی فوج کے 80 فیصد ٹینک رات کے وقت جنگ لڑنے کے اہل نہیں ‘ جنرل دیپک کپور کا اعتراف

ٹینکوں کو تاریکی میں دیکھنے والا آلات سے لیس کرنے کا منصوبہ شروع کر دیا گیا ہے ‘ نئی دہلی میں بھارتی فوجی سربراہ کی صحافیوں سے گفتگو
نئی دہلی ۔ بھارتی فوج کے 80 فیصد ٹینک رات کے وقت جنگ لڑنے کے اہل ہی نہیں ۔ نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران بھارتی فوج کے سربراہ جنرل دیپک کپور نے اعتراف کیا کہ بھارتی ٹینک رات کی تاریکی میں جنگ لڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتے جو باعث تشویش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ بھارتی ٹینکوں کو تاریکی میں دیکھنے والے آلات سے لیس کرنے کا منصوبہ شروع کر دیا گیا ہے لیکن اسے مکمل ہونے میں 3 سے 4 سال کا عرصہ لگے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح بھارتی فوج کی بندوقیں بھی پرانی ہو گئی ہیں اور وزارت دفاع کو کسی بھی ملک سے جلد نئی بندوقیں خریدنے کا معاہدہ کرنا پڑے گا ۔