امریکی سی آئی اے کے ہاتھوں اغوا ہونے والا ایرانی ایٹمی سائنس تہران پہنچ گیا

امام خمینی انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر اہلیہ اور بیٹے سمیت خاندان کے 10 افراد نے استقبال کیا
تہران ‘ امریکی سی آئی اے کے ہاتھوں اغوا ہونے والا ایرانی ایٹمی سائنس دان تہران پہنچ گیا ہے ۔ ایرانی ایٹمی سائنس دان شاہرام امیری جب بذریعہ دوحہ واشنگٹن سے تہران کے امام خمینی انٹرنیشنل ائیر پورٹ پہنچا تو اس کی اہلیہ اور بیٹے سمیت خاندان کے 10 افراد اس کے استقبال کے لیے موجود تھے۔ ایرانی سائنس دان نے الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس کے اغوا میں امریکی سی آئی اے کے ایجنٹ ملوث تھے ۔ شاہرام امیری جون 2009 ء میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران سعودی عرب سے لاپتہ ہوگیا تھا ۔ ایران نے الزام عائد کیا تھاکہ امریکہ نے سعودی انٹیلی جنس کی مدد سے انہیں اغوا کیا تاہم امریکہ نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے رپورٹ جاری کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ شاہرام امیری اب امریکی انٹیلی جنس کے لیے کام کررہے ہیں ۔ شاہرام امیری نے امریکی ٹی و ی کو انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ امریکہ نے انہیں ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف استعمال کرنے کے لیے اغوا کیا تھا۔