امریکہ نے صدام دور کے نائب وزیراعظم طارق عزیز کو 30 ساتھیوں سمیت عراقی حکام کے حوالے کردیا

بغداد ‘ امریکہ نے صدام دور کے نائب وزیراعظم طارق عزیز سمیت ان کے 30 ساتھیوں کو عراقی حکام کے حوالے کردیا ہے ۔ عراقی حکام کے مطابق سابق نائب وزیراعظم طارق عزیز اور صدام حسین کے قریبی حلقے سے تعلق رکھنے والے 30 سے زائد عہدیداروں کو حکومت کے حوالے کردیا گیا ہے۔ صدام حسین کے ساتھی طارق عزیز کئی برس بیرونی دنیا میں صدام حسین کے ترجمان کے طورپر کام کرتے رہے ۔ عراقی عدالتیں انہیں صدام حسین کے دور سے متعلق سے دو الگ الگ مقدمات میں مجموعی طورپر 22 سال قید کی سزا سنا چکی ہیں ۔ عراقی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یہ افراد امریکی حراستی مرکز میں قید تھے۔ امریکہ نے طے شدہ منصوبے کے تحت جمعرات کو کیمپ کا کنٹرول عراق کے حوالے کردیا ہے ۔