قومی ٹیم سے شعیب ملک کو نکالنے پر ثانیہ مرزا پریشان ہو گئیں

نئی دہلی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا س بات پر زیادہ پریشان ہو گئی ہے کہ شعیب ملک کو آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ قومی ٹیم سے اس لیے نکالا گیا کہ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ ہنی مون منانے اور سیر وتفریح کر رہے ہیں بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ثانیہ مرزا اس بات پر کافی پریشان ہو گئیں کہ شعیب ملک کو آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم سے اس لیے باہر کیا گیا ہے کہ و ہ پریکٹس سیشن میں شرکت کے بجائے اپنی اہلیہ کے ساتھ لندن میں سیروتفریح کررہے ہیں جس سے ثانیہ مرزا کافی پریشان ہو گئیں جبکہ ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے بتایا کہ یہ اطلاع من گھڑت اور مضحکہ خیز افواہ کے سوا کچھ نہیں ۔