ہیلری کلنٹن سٹریٹجک مذاکرات میں شرکت کے لیے آئندہ ہفتے پاکستان پہنچیں گی

واشنگٹن ‘ امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن سٹریٹجک مذاکرات میں شرکت کے لیے آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گی ۔ خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن 20 جولائی کو افغانستان میں ہونے والی ڈونرز کانفرنس سے پہلے پاکستان کا دورہ کریں گی ۔ افغانستان اور پاکستان کے لیے امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی رچرڈ ہالبروک نے سینٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کو بتایا کہ آئندہ ہفتے پاکستان اور امریکا کے درمیان ہونے والے سٹریٹجک مذاکرات میںامریکی وفد کی نمائندگی ہیلری کلنٹن کریں گی ۔ رچرڈ ہالبروک نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کا دورہ پاکستان میں سٹریٹجک مذاکرات کے علاوہ توانائی ، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں فروغ کے لیے بھی بات چیت کی جائے گی