دریائے نیل میں کشتی کے ڈوبنے سے 7 لڑکیاں ہلاک ، 11 کو بچالیا گیا

ْقاہرہ ‘ مصر میں دریائے نیل میں کشتی ڈوبنے سے کم از کم 7 لڑکیاں ہلاک ہو گئیں ۔ پولیس سربراہ حمید عبداللہ نے بتایا ہے کہ کشتی میں 19 لڑکیاں سوار تھیں جو کہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے جنوبی علاقے ہیلوان میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 7 لڑکیاں ہلاک ہو گئیں جبکہ 11 لڑکیوں کو اسی وقت بچالیا گیا جبکہ ایک لڑکی ابھی بھی لاپتہ ہے ۔ ضلع المادی میں قائم چرچ کی جانب کشتی بک کرائی گئی تھی ۔ کشتی میں سوار تمام افراد دریائے نیل کے کنارے پکنک منانے کی غرض سے گئے تھے