عراق کار بم دھماکوں اور تشدد کے واقعات میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد ہلاک 24 زخمی

بغداد ‘ عراق کے مختلف علاقوں میں کار بم دھماکوں اور تشدد کے دوسرے واقعات میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہو گئے ہیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق تکریک شہر کے وسطی علاقوں میں کار بم دھماکے میں پولیس کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا جس میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 2 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوئے ۔ایک اور پولیس اہلکار کو رمادی میں نامعلوم شخص نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا جبکہ بغداد کے علاقے محمودیہ میں موٹر سائیکل میں نصب بم پھٹنے سے 2 شہری ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے بغداد ہی میں ایک کار میں نصب بم پھٹنے سے ایک شخص ہلاک اور 3 زخمی ہوئے