ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا اہل نہیں،بدترین شکست پر سخت شرمندگی ہوئی۔ شاہد آفریدی

شاہد آفریدی اپنے فیصلوں کا خود ذمہ دار ہیں۔وقار یونس
شاہد آفریدی نے باضابطہ آگاہ نہیں کیا،سلمان بٹ ٹور میں کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔اعجاز بٹ
اسلام آباد ۔قومی کٹ ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف بدترین شکست سے سخت شرمندگی ہوئی ہے اور وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے لئے اہل نہیں ہیں اس لئے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں۔ وہ جمعہ کو آسٹریلیا کے خلاف لارڈز ٹیکس کے چوتھے روز شکست کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ قومی ٹیم میں نیا کھلاڑی اظہر علی با صلاحیت کھلاڑی ہے جبکہ محمد یوسف اوریونس خان کی ٹیم میں واپسی سلیکٹرز پر منحصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا اہل نہیں ہوں اور آسٹریلیا سے بدترین شکست پر سخت شرمندگی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کپتانی سلمان بٹ کو سونپ رہا ہوں تاہم حتمی فیصلہ بورڈ ہی کرے گا۔ کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی اپنے فیصلوں کے خود ذمہ دار ہیں جبکہ چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ اعجاز بٹ نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی نے باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا ہے ان سے بات چیت کر کے کوئی فیصلہ کریں گے ۔ تاہم شاہد آفریدی کو بات چیت کے دوران ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے پر کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سلمان بٹ نائب کپتان ہے اور ٹور میں کپتانی سلمان بٹ ہی کریں گے