آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی مدت ملازمت میں 2 سال کی توسیع کر دی گئی

وزیر اعظم نے سمری منظور کر لی ‘ صدر زرداری آئندہ 48 گھنٹوں میں اس پر دستخط کر دیں گے
پیر یا منگل کو وزارت دفاع کی جانب سے باقاعدہ نوٹفیکیشن جاری کر دیا جائے گا

اسلام آباد ‘ چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی مدت ملازمت میں 2 سال کی توسیع کر دی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری وزیر اعظم نے منظور کر لی ہے ۔ آئندہ 48 گھنٹوں میں صدر آصف علی زرداری سمری پر دستخط کر دیں گے اور پیر یا منگل کو وزارت دفاع کی جانب سے باقاعدہ نوٹفیکیشن جاری کر دیا جائے گا ۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی مدت ملازمت 20 نومبر 2010 ء کو ختم ہو رہی تھی اب وہ 20 نومبر 2012 ء تک مسلح افواج کی سربراہی کریں گے ۔ اس بارے میں صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے رابطہ کرنے پر لاعلمی کا اظہار کیا ہے ۔