لاہور ‘ گڑھی شاہو اور بیگم کوٹ میں یکے بعد دیگرے دو کریکر دھماکے ‘ 3 افراد زخمی

لاہور‘ گڑھی شاہو کے علاقے کراؤن انٹر نیٹ کیفے میں ایک کریکر دھماکہ ہوا ہے جبکہ دوسرا دھماکہ شاہدرہ کے علاقے بیگم کوٹ میں ایک جوس کارنر کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں ،زخمیوں کو ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے اور پولیس نے ان دونوں علاقوں کو گھیرے میں لے لیا ہے