فلپائن میں سمندری طوفان ’’ کنسن ‘‘ نے تباہی مچاد ی ، ہلاکتیں 53 ہوگئیں

ریسکیو کے 8 ارکان سمیت 85 افراد لاپتہ ہیں ، 62 کشتیوں کو نقصان پہنچا

منیلا ‘ فلپائن میں سمندری طوفان سے’’ کنسن ‘ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 53 ہو گئی ہے ہلاکتوں کی تعداد مزید بڑھنے کا خدشہ ہے ریسکیو کے 8 ارکان سمیت 85 افراد لاپتہ ہیں ۔ جبکہ 62 کشتیوں کو نقصان پہنچا ہے ۔ نیوی ا ور ہیلی کاپٹر لاپتہ افراد کی تلاش میں سرگرم ہیں۔ منیلا کے حکام کے مطابق گزشتہ دنوں آنے والے سمندری طوفان ’’ کنسن‘‘ نے تباہی مچا دی جس سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ۔ ہزاروں کی تعداد میںگھر تباہ ہو گئے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ درخت گرنے سے بھی لوگوں کی ہلاکتیں واقع ہوئیں ۔ فوجی حکام کے مطابق لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت دیگر افراد کو بچانے میں اہم کردا ادا کیا ۔ طوفان کی وجہ سے 62 کشتیوں کو بھی نقصان پہنچا ۔ منیلا میں ہونے والے طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 39 سے بڑھ کر 53 تک پہنچ گئی ہے ۔ ریسکیو ٹیم کے بعض افراد اور کوسٹ گارڈ ہلاک ہونے والوں کی تلاش میں سرگرم ہیں جبکہ دوسری جانب نیوی اور ہیلی کاپٹرز لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف عمل ہیں حکام کے مطابق طوفان کے باعث تباہ ہونے والی کشتی کے ماہی گیروں کو گزرنے والے ساتھیوں سے بچا کر سمندر کے کنارے پہنچا دیا ہے واضح رہے فلپائن میں ہر سال طوفان آتے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں ہلاکتیں ہوتی ہیں۔