پاک بھارت مذاکرات سے مطعمن ہوں ، ایس ایم کرشنا

مذاکرات سے دونوں ممالک کے درمیان عدم اعتماد کی فضاء ختم ہو گی ، نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو
نئی دہلی ۔بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں شاہ محمود قریشی سے وزراء خارجہ سطحی مذاکرات کا سلسلہ کامیاب رہا ان مذاکرات سے دونوں ممالک کے درمیان عدم اعتماد کی فضاء ختم ہو گی ۔ نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا کا کہنا تھا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے مذاکرات سے مطمئین ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مذاکرات میں اہم معاملات اٹھائیں اور ان کو زیر غور لایا گیا ۔ ایم ایشوز پر دونوں ممالک نے اپنے اپنے تحفظات ظاہر کر دیئے ۔ دونوں ممالک کے درمیان عدم اعتماد کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ درحقیقت بھارت پاکستان کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے اور بھارت سمجھتا ہے کہ ان مذاکرات سے دونوں ممالک کے درمیان عدم اعتماد کی فضاء ختم ہو سکے گی ۔