لاہور کے دومختلف علاقوں میں کریکر دھماکے ‘ نیٹ کیفے اور جوس کارنر کو نشانہ بنایا گیا۔اپ ڈیٹ و تفصیل

دھماکوں میں چھ افراد زخمی ہوگئے’’دفاع نظریہ پاکستان ‘‘نامی تنظیم نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی
جہاں فحاشی ہوتی ہے ان مقامات کو نشانہ بنائیں گے،
فحش سی ڈیز کی فروخت بند کرنے پر ہال روڈ کے تاجروں کا شکریہ
تھانہ گڑھی شاہو منتھلی لے کر علاقہ میں فحاشی پھیلا رہا ہے
لاہور۔صوبائی دارالحکومت میں یکے بعد دیگرے دو کریکر دھماکوں میں چھ افردا زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیئے ہسپتال منتقل کریا گیا۔ پہلا دھماکہ گڑھی شاہو لاہور کراؤن سینما سے ملحقہ عمارت کے پہلے فلور پر واقع نیٹ کیفے میں ہوا جس سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ دوسرا دھماکہ بیگم کوٹ کے علاوہ میں ایک جوس کارنر میں ہوا۔ اس دھماکہ میں بھی تین افراد زخمی ہوئے۔ دھماکوں سے دس منٹ قبل ’’دفاع نظریہ پاکستان تنظیم ‘‘ کی جانب سے ذرائع ابلاغ کے دفاتر میں ایس ایم ایس اور فیکس کے ذریعے اطلاع دی گئی کہ صوبائی دارالحکومت میں تین دھماکوں کی ذمہ داری ہم قبول کرتے ہیں۔ پیغام کیا کہا گیا کہ یہ دھماکے صرف ان نیٹ کیفوں اور جوس کارنرز پر کئے جارہے ہیں جو فحاشی کے اڈے ہیں ہاں فحاشی نہیں ہوتی ان نیٹ کیفے یا جوس کارنرز کو خوفزدہ نہیں ہونا چاہئے۔ پیغام میں ہال روڈ کے تاجروں کا شکریہ ادا کیا گیا کہ انہوں نے ہال روڈ پر فحش سی ڈیز کی فروخت بند کردی تاہم حکومت کو وارننگ دی گئی کہ تھانہ گڑھی شاہو منتھلی لے کر علاقہ میں فحاشی کو فروغ دے رہا ہے۔ حکومت ہمارے صبر کا امتحان نہ لے اور فحاشی کے اڈے بند کئے جائیں ۔