لیبیا کے نائب وزیر خارجہ اغوا کرلئے گئے

بن غازی ( اردو ویب نیوز ) ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لیبیا کے نائب وزیر خارجہ کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کرلیا ہے۔ادھر لیبیا کے وزیرداخلہ عمر الزانکی کا کہنا ہے کہ ملک کی بین الااقوامی دنیا سے تسلیم شدہ حکومت کے نائب وزیر خارجہ حسن الصغیر کو مشرقی شہر البیضاہ کے ایک ہوٹل سے مسلح افراد اغوا کرکے ساتھ لے گئے ہیں۔