جنوبی فلپائن میں باغیوں سے جھڑپوں کے دوران 45 سے زائد پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے

منیلا ( اردو ویب نیوز ) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی فلپائن کے صوبے موگیندانو کے قصبے ماماساپانو میں باغیوں سے تازہ جھڑپوں میں 45 سے زائد پولیس اہلکار ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے ہیں۔ مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب پولیس انتہائی مطلوب دہشت گرد ذالقفی بن حِر کو گرفتار کرنے کے لیے باغیوں کے علاقے میں گئی جہاں باغیوں نے اس پر حملہ کردیا۔پولیس ترجمان نے مزید کہا کہ جھڑپوں کی جگہ سے45 سے زائد پولیس اہلکاروں کی لاشیں ملی ہیں اور اس کارروائی میں کوئی باغی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا جبکہ مطلوب دہشت گرد بم بنانے کا ماہر ہے اور امریکا کی جانب اس کی گرفتاری پر 50 لاکھ ڈالر کا انعام رکھا گیا ہے۔