پرویز رشید نے تحریک انصاف کی جانب سے مکالمے کی پیشکش قبول کرلی

اسلام آباد ( اردو ویب نیوز ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ ہم تحریک انصاف کی جانب سے مکالمے کی پیشکش کو قبول کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شیریں مزرای جس جگہ بھی بحث کرنا چاہتی ہیں، میں اس کے لئے تیار ہوں۔پرویز رشید کا کہنا تھا کہ صرف تاریخ اور وقت بتایا جائے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم اپنے تمام مطالبات میڈیا کے سامنے رکھ چکی ہے مگر لگتا ہے کہ حکومتی ٹیم بے اختیار ہے۔ شیریں مزاری کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومتی ٹیم جوڈیشل کمشن کے قیام پر کئی بار اپنی قیادت سے مشورہ کرنے کا بہانا کر چکی ہے۔ پرویز رشید کے پاس خود بھی کوئی اختیار نہیں ہے۔ وہ خود بے اختیار دکھائی دیتے ہیں۔