اسپین میں یونانی طیارہ گرکر تباہ، 10افرادہلاک ، متعدد زخمی

میڈرڈ ( اردو ویب نیوز ) اے ایف پی کے مطابق اسپین کے ایک ملٹری بیس پر یونان کا جیٹ طیارہ اڑان بھرتے ہی گرکر تباہ ہو گیا ہے ۔ جس سے نتیجہ میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ادھر اسپین کی ڈیفنس منسٹری کا کہنا ہے کہ اسپین میں ہونے والی نیٹو مشقوں کے دوران البوکیٹ شہر میں لوس لینوس کے ملٹری آئر بیس سے یونانی ایف 16 طیارے نے اڑان بھری ہی تھی کہ وہ گرکر تباہ ہو گیا۔انہوں نے بتایا کہ متعدد زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ۔