گستاخانہ خاکوں کے خلاف صحافی تنظیمیں آج بدھ کو ملک گیر احتجاج کریں گی

لاہور ۔ ( پریس ریلیز ، اردو ویب نیوز ) گستاخانہ خاکوں کے خلاف صحافی تنظیمیں آج بدھ کو ملک گیر احتجاج کریں گی۔لاہور میں پریس کلب کے سامنے دن 3 بجے مظاہرہ ہوگا۔اسلام آباد ،چکوال،اٹک،گوجرانوالہ،ساہوال،قصور،سیالکوٹ،بہاولپور،شیخوپورہ،مظفر آباد،ملتان سمیت دیگر شہروں میں بھی احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔پاکستان ایسوسی ایشن آف فوٹو جرنلسٹ، آل پاکستان سائبر نیوز سوسائٹی و دیگر صحافی تنظیموں کی کال پر ملک بھر میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں صحافی بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔ پاکستان ایسوسی ایشن آف فوٹو جرنلسٹ کے مرکزی جنرل سیکرٹری محمد رمضان،آل پاکستان سائبر نیوز سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری ممتاز حیدر،اپڈیٹس میڈیا گروپ آف پاکستان کے رہنما ؤں محمد شاہد محمود،عاصم علی و دیگر نے کہا ہے کہ حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر جانیں قربان کرنا ہمارا ایمان ہے۔آج بدھ کو کو لاہور پریس کلب کے سامنے حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم احتجاجی مظاہرے میں صحافی بڑی تعداد میں شریک ہو ں گے اور اس بات کا اعزم کریں گے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی گستاخی آزادی اظہار رائے نہیں بلکہ دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی ہے۔