گدو پاور پلانٹ میں فنی خرابی ‘ مختلف شہروں میں اندھیرا

گدو ۔ ( ویب ڈیسک ، اردو ویب نیوز ) گڈو تھرمل پاور پلانٹ کے گیارہ یونٹ ٹرپ ہوگئے جس کے باعث ملک کے پیشتر شہر اندھیرے میں ڈوب گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق یہ تھرمل پلانٹ شدید دھند اور گیس پائپ لائن کی لیکج کے نتیجے میں ٹرپ کر گئے ہیں ۔ادھر حکام کا کہنا ہے کہ پلانٹ کے گیارہ یونٹس کے ٹرپ ہوجانے کے باعث سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے متعدد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے ہیں اور پلانٹ انتظامیہ کے زرائع کا کہنا ہے کہ یونٹس کی بحالی گیس لیکج کی مرمت کے بعد شروع کی جائے گی۔