پاکستان عوامی تحریک نے جنوبی پنجاب کے تنظیمی دورے کا شیڈول جاری کر دیا‎

عوامی تحریک کی تنظیم نو،مرکزی صدر جنوبی پنجاب کے 6بڑے شہروں میں ورکرز کنونشنز سے خطاب کریں گے
۔28 جنوری کو ڈی جی خان،29 کو مظفرگڑھ،30 لیہ،31 ڈی آئی خان ، یکم فروری بھکر اور 2فروری کمالیہ میں کنونشن ہونگے‎
دورہ جنوبی پنجاب میں رحیق عباسی قائد تحریک کے ویثرن کے مطابق کارکنان کو مستقبل کا لائحہ عمل دینگے
ڈاکٹر طاہر القادری کا 10نکاتی ایجنڈا عوام کی امید اور ملکی خوشحالی کی نوید ہے‎
ن لیگ عوام دشمن اقدامات کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے‎
ڈاکٹر رحیق عباسی کی جنوبی پنجاب کے دورے پر روانگی سے قبل عہدیدران و کارکنان سے گفتگو‎
لاہور ۔ ( ویب ڈیسک ، اردو ویب نیوز ) پاکستان عوامی تحریک کی تنظیم نو کا عمل پورے زور و شور سے ملک بھر میں جاری ہے ۔پاکستان عوامی تحریک جماعت کی تنظیم سازی ،ورکر کنونشن اور مہم سازی کے حوالے سے مرکزی صدر‎ PATڈاکٹر رحیق احمد عباسی کے دورہ جنوبی پنجاب کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔28جنوری سے 2فروری تک رحیق احمد عباسی جنوبی پنجاب کے 6 بڑیشہروں میں ورکرز کنونشنز سے خطاب کریں گے ۔اپنے دورے ک پہلے مرحلے میں ڈاکٹر رحیق عباسی وفد کے ہمراہ ڈیرہ غازی خان جائینگے ۔وفد میں انکے ساتھ راجہ ندیم ،شاکر مزاری ،راؤ عارف رضوی ،افتخار قریشی ایڈوکیٹ ،قمر عباس و دیگر ہونگے ۔28جنوری کو ڈیرہ غازی خان میں ورکرز کنونشن منعقد ہو گا ۔29جنوری کو مظفر گڑھ،30جنوری کو لیہ،31جنوری کو ڈیرہ اسماعیل خان ،یکم فروری کو بھکر اور 2فروری کو کمالیہ میں بڑے ورکرز کنونشنز سے خطاب کریں گے ۔جنوبی پنجاب کے 7روزہ دورے میں رحیق عباسی سانحہ ماڈل ٹاؤن 10اگست اور انقلاب دھرنے میں شہید ،زخمی اور گرفتار ہونیوالے کارکنان کے گھروں میں بھی جائینگے ۔پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر جنوبی پنجاب کے اہم دورے میں مختلف جماعتوں کے سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کرینگے ۔انکی‎ PATجنوبی پنجاب کے مختلف ڈویثرنل ،ضلعی اور تحصیلی صدور سے بھی ملاقاتیں ہو نگی ۔ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اس اہم دورے میں حکومت اور پولیس کے مظالم کے خلاف ضلعی و تحصیلی سطح پر عوامی داد رسی سیل کا قیام بھی عمل میں لائینگے ۔جسے براہ راست مرکزی سیکرٹریٹ لاہور سے مانیٹر کیا جائیگا ۔ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کے دورہ جنوبی پنجاب کے موقع پر پاکستان عوامی تحریک کی ممبر سازی مہم بھی شروع کی جائیگی اور جنوبی پنجاب میں پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کی ہدایات کے مطابق مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل کے حوالے سے بھی مشاورت کی جائیگی۔صدر پاکستان عوامی تحریک کا یہ دورہ جنوبی پنجاب پہلے سے جاری ملک گیر تنظیمی دوروں کے سلسلے کا حصہ ہے ۔جس میں وہ پی اے ٹی کی تنظیم سازی کے عمل کاجائزہ بھی لینگے ۔صدر‎ PAT جنوبی پنجاب کے عہدیداران کو جلد از جلد یوسی اور یونٹ سطح تک تنظیم سازی مکمل کرنے کی ہدایات بھی دینگے ۔ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے گذشتہ روز جنوبی پنجاب کے 7روزہ دورے کیلئے روانہ ہوتے وقت عہدیداروں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کا 10نکاتی ایجنڈا عوام کی امید اور خوشحال پاکستان کی نوید ہے ۔ن لیگ عوام دشمن اقدامات کے باعث اندرونی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ۔جیسے ہی اقتدار کی چھتری ہٹی ن لیگ کا نام و نشان مٹ جائیگا ۔‎