ہندوستان اور امریکا نیوکلیئر معاہدہ خطے کیلئے نقصان دہ ہے

اسلام آباد ۔ ( ویب ڈیسک ، اردو ویب نیوز ) امور خارجہ کے مشیر سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ ہندوستان اور امریکا نیوکلیئر معاہدہ خطے کیلئے نقصان دہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان سلامتی کونسل میں کسی خصوصی مرتبے کا اہل نہیں ہے جبکہ امریکا اور ہندوستان کے مابین نیوکلیئڑ معاہدے سے جنوبی ایشیا پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ڈان اخبار سے گفتگو میں سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا سے توقع کرتا ہے کہ وہ جنوبی ایشیا میں مثبت کردار ادا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے تنازع کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی اور ہندوستان سلامتی کونسل میں کسی خصوصی مرتبے کا اہل نہیں ہے۔سرتاج عزیز کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے جبکہ دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی نیت پہ شک کرنا نا مناسب ہے ۔