نوجوان نسل کے بہترین مستقبل کیلئے تعلیم کا فروغ نہایت ضروری ہے ۔ایس ایس پی آپریشن علی ضیاء

گوجرانوالہ۔ ( ویب ڈیسک ، اردو ویب نیوز ) ایس ایس پی آپریشن علی ضیاء نے کہا کہ نوجوان نسل کے بہترین مستقبل کیلئے تعلیم کا فروغ نہایت ضروری ہے نجی تعلیمی ادارے معیاری تعلیم کے فروغ میں اہم کردار اداکررہے ہیں ترقی یافتہ قومیں تعلیم کے زریعے ہی بلندی پر پہنچتی ہیں جبکہ تعلیم سے محروم رہنے والے طبقات ہر میدان میں پیچھے رہ جاتے ہیں پنجاب حکومت کے تعلیمی میدان میں انقلابی اقدامات کے باعث پنجاب میں تعلیم کا معیار کافی بہتر ہوا ہے سانحہ پشاور کے بعد سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کیلئے قابل قدر انتظامات کئے نجی سکولوں کے سربراہان و شہریوں نے پولیس کیساتھ مکمل تعاون کیا یہی وجہ ہے کہ گوجرانوالہ بھر میں سکولوں کی سیکیورٹی کے تسلی بخش انتظامات ہیں اور تمام تعلیمی اداروں کے باہر پولیس گشت میں اضافہ ہوگیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز نوشہرہ سانسی میں مقامی سکول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پنجاب بار کونسل کے ممبر محمد سعید بھٹہ ایڈووکیٹ ، چیف ایگزیکٹو سکول رانا محمد عمران ، کرنل حمید، میاں عبدالجبار ایڈووکیٹ ، چوہدری ظاہر ، وقاص ریاض ، زاہد چیمہ، عمران بٹ ، رانا نویدسمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اس موقع پر سکول کے چیئرمین رانا محمد عمران نے ایس ایس پی آپریشن علی ضیاء کو یقین دہانی کروائی کہ بچوں کی حفاظت کیلئے سکول انتظامیہ نے بہترین سیکیورٹی انتظامات کئے ہیں اور انتظامیہ سکول کی سیکیورٹی اور بچوں کی حفاظت کیلئے ضلعی انتظامیہ و محکمہ پولیس کیساتھ ہر ممکن اپنا تعاون جاری رکھے گی تقریب کے اختتام پر ایس ایس پی آپریشن علی ضیاء ودیگر مہمانان خصوصی نے پوزیشن ہولڈر بچوں میں انعامات تقسیم کئے۔